؞   پشپ نگر میں بدمعاشوں نے اسلحہ کے بل پر ایک شخص کو لوٹا
۲۹ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
پشپ نگر (حوصلہ نیوز) : منگل کے روز رات میں قریب آٹھ بجے بدمعاشوں نے پشپ نگر بازار کے پاس واقع نہر پر ایک شخص کو اسلحہ کے بل پر روک کر نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق پیٹو راج بھر نام کا شخص بازار میں ویسٹرن یونین میں کمپوٹر آپریٹر کا کام کرتا ہے۔ رات میں دوکان بند کرکے جب وہ سائیکل سے اپنے گھر جانے لگا تو نہر پر پیچھے سے دوموٹر سائیکل پر سوار پانچ بدمعاش آۓ اور اس کی تلاشی لینا شروع کردی۔
سائیکل میں تالا لگا کر کھیت میں پھینک دیا اور پیٹو کے پاس سے 15 ہزار کے قریب نقدی اور اس کا موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ کسی طرح گھر پہنچنے پر سو نمبر پر جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس آئی اور پوچھ تاچھ کر کے واپس لوٹ گئی۔
اس معاملہ میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں تحریر درج کی جاچکی ہے لیکن پولیس کو ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.